Tags: AhsanButt, UrduGhazal
Comment
بجھا چراغ تو رونے لگی ہوا ... چپ چاپ
کہ جیسے دشت میں ڈوبے کوئی صدا ... چپ چاپ
مرا خدا مری تنہائیوں کا ساتھی ہے
کہ جیسے پھول کے ہمراه ہو صبا ... چپ چاپ
زمانہ دهوپ کی صورت عذاب بنتا گیا
میں سبز پیڑ کی صورت سہا کیا ... چپ چاپ
کوئی تو بات کر ایسی جو یاد رہ جائے
تو اس طرح سے مجھے چھوڑ کر نہ جا ... چپ چاپ
نہ مار سنگ مجھے، پھول پھینک دے ظالم
! تو دور ٹھیر کے یوں تو نہ مسکرا ... چپ چاپ
احسن بٹ
© 2010 Created by Admin on Ning. Create a Ning Network!
You need to be a member of اردو دنیا to add comments!
Join اردو دنیا